File Photo

امریکہ ایران کی حکومت کی تبدیلی کا خواہش مند ہے:ایران
29 جون 2017 (08:05)
0

ایران نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کی حکومت کی تبدیلی کا خواہش مند ہے۔ اقوام متحدہ میں ا یران کے سفیر غلام علی خسرو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کے نام ایک احتجاجی مراسلے میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا حالیہ ایران مخالف بیان بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔

ٹلرسن نے ا س ماہ کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سامنے ایک سماعت میں کہاکہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا اور ایران میں موجود ان عناصر کی حمایت میں کام کرنا امریکہ کی پالیسی ہے جو ایرانی حکومت کی پرامن منتقلی کی راہ ہموار کریں گے۔