File Photo

اٹلی کی تارکین وطن کو لانے پر بحری جہاز روکنے کی دھمکی
29 جون 2017 (07:24)
0

اٹلی نے اس کی بندرگاہوں پر تارکین وطن کو لانے پر دوسرے ملکوں کے بحری جہاز روکنے کی دھمکی دی ہے۔

یہ دھمکی اٹلی میں یورپی یونین کے نمائندے Maurizio Massari کو سات رکنی بلاک کیلئے ایک مراسلے میں دی گئی۔
تارکین وطن کیلئے یورپی کمشنر Dimitri Avramopoulos نے Massari سے ملاقات میں کہا کہ یورپی یونین کے ملکوں کیلئے اٹلی سے مالی تعاون اور افریقی ملکوں کی امداد کا مناسب موقع ہے تاکہ ان ملکوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی تعداد میں کمی ہوسکے۔
73 ہزار سے زیادہ تارکین وطن اس سال اٹلی پہنچے ہیں جن میں گزشتہ برس کے اسی عرصے سے چودہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔