File Photo

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
29 جون 2017 (07:18)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد ڈویژن،خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کا امکان ہے۔

جمعرات کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد،لاہور اورمظفر آباد 23 ڈگری سینٹی گریڈ
کراچی 28
پشاور 26
کوئٹہ 22
گلگت 19
اور مری 15 ڈگری سینٹی گریڈ