File Photo

نیو کلیئر سپلائرز گروپ مزید غیر جانبدارانہ معیار قائم کریں:ملیحہ
29 جون 2017 (07:14)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیو کلیئر سپلائرز گروپ پر زوردیا ہے کہ وہ مزید غیر جانبدارانہ اور غیر امتیاز ی معیار قائم کریں تاکہ گروپ کی رکنیت کیلئے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے معاہدے کے درخواست گزاروں سے مساوی رویہ یقینی بنایا جاسکے۔

وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض ملکوں کو امتیازی طورپر رکنیت دینا عدم پھیلائو کے معاہدے کے قواعد و ضوابط کیلئے ایک اور چیلنج ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایسے خصوصی انتظامات ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کیلئے خطرے کا باعث ہیں ا وران سے ایٹمی مواد کا پرامن استعمال فوجی مقاصد میں تبدیل ہونے کا امکان ہوسکتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے سربراہ  Izumi Nakamitsu نے وسیع تر عالمی تعاون پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کی ان ہتھیاروں تک رسائی اور استعمال کو روکا جاسکے۔