File Photo

سندھ میں بارش کے پیش نظر ہنگامی حالت کا اعلا ن
29 جون 2017 (06:53)
0

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے گزشتہ روز بارش کے پیش نظر صوبے میں ہنگامی حالت کا اعلا ن کیا ہے۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی کے محکمے اور بلدیاتی اداروں کو بھی ہدایت کی کہ متعلقہ ملازمین کی چھٹیاں منسو خ کی جائیں۔

سید مراد علی شاہ نے کراچی کے نائب ناظم ارشد وہرہ کو ٹیلیفون کیاا ورکہا کہ انہیں ہنگامی حالت کے پیش نظر فوری ضروریات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی اداروں اوربجلی کے محکموں سے مسلسل رابطہ رکھیں۔