File Photo

شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام جاری رکھے گا
29 جون 2017 (06:44)
0

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ پابندیوں کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنا ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا پروگرام جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر Kim In Ryong نے سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ ان کے ملک کے خلاف پرانی مخاصمانہ پالیسی پر عمل کررہی ہے۔
امریکہ پر دہرے معیار کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو جدید بنارہا ہے لیکن وہ دوسرے ملکوں کو کسی بیلسٹک میزائل یا ایٹمی تجربہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔