File Photo

بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دے کر اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کی:صدیق الفاروق
29 جون 2017 (06:17)
0

وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ بھارت نے سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آنے کی اجازت نہ دے کر اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کی ہے۔

لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے یاتریوں کولانے کیلئے ایک خصوصی ٹرین اٹاری ریلوے سٹیشن بھیجنے کیلئے پوری طرح تیار تھی لیکن بھارتی حکام نے انہیں اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ تقریباتین سو یاتریوں نے اٹاری ریلوے سٹیشن پر بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔