File Photo

پاکستان کے دشمن قوم میں تفرقہ ڈالنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں:رمیش کمار
29 جون 2017 (06:14)
0

پاکستان ہندو کونسل نے سانحہ پارا چنار کے شہداء کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے کے تناظر میں فرقہ واریت کو ہوادینے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر پاکستانی قوم میں تفرقہ ڈالنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔