وزیرخزانہ نے کہاکہ دونوں ممالک علاقائی رابطوں کے قیام میں بھرپورکردارادا کرسکتے ہیں۔

ڈار کا افغانستان کیساتھ اقتصادی ،تجارتی تعاون بڑھانے کے حکومتی عزم کا اعادہ
29 جون 2016 (22:17)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کے افغانستان کے ساتھ اقتصادی اورتجارتی تعاون بڑھانے اورمواصلاتی رابطوں کوفروغ دینے کے عزم کااعادہ کیاہے۔
وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں افغانستان کے سفیرحضرت عمرزخیل وال سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ دونوں ممالک علاقائی رابطوں کے قیام میں بھرپورکردارادا کرسکتے ہیں جس سے وسیع معاشی پیدا ہونگے۔
انہوں نے سرحد کے آرپارلوگوں کی نقل وحرکت کومنظم بنانے کی ضرورت پرزوردیا کیونکہ اس سے تجارت اورمعاشی سرگرمیوں میں سہولت ہوگی۔