فاٹا کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم اٹھارہ ارب بیس کروڑ روپے ہے ۔

گورنر نے فاٹا کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی
29 جون 2016 (21:48)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے فاٹا کیلئے مالی سال 2016-17 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے ۔
فاٹا کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم اٹھارہ ارب بیس کروڑ روپے ہے ۔
یہ منظوری گورنر اقبال ظفرجھگڑا کے زیر صدارت بدھ کو پشاور میں اعلی سطح کے اجلاس میں دی گئی ۔
اجلاس میں فاٹا کے جاری اور نئے ترقیاتی پروگراموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اور ان منصوبوں پرکام کی رفتار پر اطمینان کااظہار کیاگیا ۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ سات سوتہتر جاری منصوبوں کیلئے چودہ ارب نوے کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ دو سو انتیس نئے منصوبوں کیلئے تین ارب بیس کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔