دو طرفہ تعلقات کی بحالی،دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عزم کا اعادہ۔

 پیوٹن،اردگان کا جلد ملاقات پر اتفاق
29 جون 2016 (21:37)
0

روس کے صدرولادی میرپیوٹن اورترکی کے صدررجب طیب اردگان نے دونوں ملکوں کے تعلقات میںبہتری کیلئے جلد ملاقات پراتفاق کیا ہے۔
انہوں نے ترکی کی طرف سے شامی سرحد پرروسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد معافی مانگنے کے بعد فون پربات چیت کی ہے۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی بحالی اوردہشتگردی کیخلاف جنگ کے عزم کااعادہ کیا۔
ادھرروسی صدرولادی میرپیوٹن نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پرپہلی گفتگو کے بعد روس سے ترکی کے سفر پرعائد پابندیاں ختم کرنے کاحکم دیاہے۔