قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین نے یہ بات آسٹریا کے شہرویانا میں انسداد بدعنوانی کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نیب نے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں:تاجور
29 جون 2016 (21:31)
0

قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین امتیازتاجور نے کہاہے کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب نے عدم برداشت کی پالیسی اورعملی اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے یہ بات آسٹریا کے شہرویانا میں انسداد بدعنوانی کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ نیب کے طریقہ کار کو بہتر اورکام کے بوجھ کو کم کیا گیا ہے اورمقدمات کو نمٹانے کی زیادہ سے زیادہ حد دس ماہ مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سولہ سال کے دوران نیب کو لوگوں اورنجی اورسرکاری تنظیموں کی طرف سے تین لاکھ تیرہ ہزار چار سوباون شکایات موصول ہوئیں۔
اس عرصے کے دوران نیب نے چھ ہزار نو سوپینتیس انکوائریز، تین ہزار پانچ سو پینتیس تحقیقات اوردو ہزار پانچ سو چوالیس کرپشن، ریفرنس مکمل کئے۔