29 جون 2016 (21:08)
0

مذہبی امور کے وزیرسردارمحمدیوسف نے کہاہے کہ حکومت ملک میں بین المذاہب اوربین المسالک ہم آہنگی کے قیام کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔
یہ بات بدھ کے روز مکہ معظمہ میں امام کعبہ شیخ صالح بن حمید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پرامام کعبہ نے کہاکہ مسلم امہ کو درپیش موجودہ مسائل مختلف فرقوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے سے ہی حل کئے جاسکتے ہیں۔
شیخ صالح بن حمید نے کہاکہ مسلم امہ کے اتحاد کیلئے پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔