وزیر مملکت نے کہاکہ صاف اورپائیدارتوانائی کی فوری توسیع ماحول کی بہتری کیلئے ضروری ہے۔

پائیدار ترقی غربت کے خاتمے سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے:عابد شیر علی
29 جون 2016 (21:02)
0

پانی اوربجلی کے وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہاہے کہ پائیدار ترقی غربت کے خاتمے اورماحول کے تحفظ سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں توانائی تک رسائی کے بارے میں دوروزہ جی۔20کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صاف اورپائیدارتوانائی کی فوری توسیع ماحول کی بہتری کیلئے ضروری ہے۔
عابد شیرعلی نے توانائی تک رسائی اورپائیدار ترقی کی اہمیت کواجاگر کیا جو ترقی پذیرملکوں کیلئے بڑاچیلنج ہے۔
انہوں نے کہاکہ توانائی کی خدمات کی فراہمی کیلئے متبادل توانائی ذرائع کی ترقی ضروری ہے۔