سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت لوگوں کو احتجاج سے نہیں روک سکتی۔

دھرنوں سے ملکی ترقی کو نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا:ایاز
29 جون 2016 (20:57)
0

قومی اسمبلی کے سپیکرسردارایازصادق نے کہاہے کہ اپوزیشن کے دھرنوں سے ملک کی ترقی اورمعاشی خوشحالی کونقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتجاج ہرایک کاحق ہے اور حکومت لوگوں کواحتجاج سے نہیں روک سکتی۔
سپیکرنے کہاکہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے قواعد وضوابط کے حوالے سے دواجلاس اچھے ماحول میں ہوئے تاہم بعد میں معاملات سلجھانہیں جاسکے۔