اسحق ڈار نے توانائی بارے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر اعظم کی بجلی کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنیکی ہدایت
29 جون 2016 (20:53)
0

وزیراعظم نوازشریف نے توانائی کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کی تازہ ترین صورتحال کی تفصیل طلب کی ہے اوران پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بات وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بدھ کے روز اسلام آباد میں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے ا جلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ اس لئے لیاگیا کہ ترقیاتی کام کے نظام الاوقات پرنظررکھی جارہی ہے یانہیں۔
اجلاس میں توانائی کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کابھی جائزہ لیاگیا۔
پانی وبجلی کے سیکرٹری نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں سحروافطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
کسی بھی بریک ڈائون کی صورت میں شکایات کے ازالے کیلئے ایک مناسب طریقہ کاروضع کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مئی کے اوائل میں شدید گرمی اوربجلی کے استعمال میں اضافے کے باوجودلوڈمینجمنٹ بہترانداز میں کی گئی۔
اس سال موسم گرما میں کوئی پاور یونٹ متاثریابندنہیں ہوا جس سے ہرممکن حد تک بجلی کی فراہمی برقراررکھنے میں مدد ملی۔