جذبہ خیر سگالی کے طور پر افغانستان میں قائم پناہ گزین کیمپوں کو تین سال تک مفت گندم فراہم کی جائے گی۔

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں چھ ماہ کی توسیع
29 جون 2016 (20:42)
0

وزیراعظم نوازشریف نے رجسٹرڈافغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔
ریاستوں اورسرحدی علاقوں کی وزارت کوہدایات جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ افغان مہاجرین اس سال اکتیس دسمبر تک پاکستان میں قیام کرسکتے ہیں۔
انہوں نے سیفران کی وزارت کو ہدایت کی کہ یہ معاملہ افغان حکام اورپناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ساتھ اٹھایاجائے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان جذبہ خیرسگالی کے طورپرافغانستان میں قائم ہونیوالے پناہ گزینوں کے کیمپوں کو تین سال تک مفت گندم فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ گندم خاندان کے ارکان کی تعداد کی بنیاد پرفراہم کی جائے گی۔