وزیر تجارت نے کہا کہ یورپی یونین سے اخراج کے باوجود برطانیہ کو برآمدات متاثر نہیں ہونگی۔

خرم دستگیر کی یورپی یونین میں تجارتی سفارتکاری تیز کرنیکی ہدایت
29 جون 2016 (20:35)
0

وزیرتجارت خرم دستگیر خان نے یورپی اتحاد سے برطانیہ کی علیحدگی کے بعد یورپی یونین کے ممالک میں تجارتی سفارتکاری بڑھانے کا عزم ظاہرکیا ہے ۔
اسلام آباد میں جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے پاکستان کے اقتصادی مفادات کے تحفظ کیلئے نئے تجارتی شراکت داروں کی تلاش اور یورپی یونین اوریورپی کمیشن میں موجود دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پرزوردیا ۔
وزیرتجارت نے کہاکہ برطانیہ کے یورپی یونین چھوڑنے کے فیصلے کے بعد ترجیحات کے عمومی نظام کے اضافی درجے کے تحت پاکستان کی برطانیہ کو برآمدات متاثر نہیں ہوںگی ۔
انہوں نے برآمدکنندگان سے کہاکہ وہ بغیر کسی تشویش کے برطانیہ کو برآمدات جاری رکھیں کیونکہ پاکستان کے جی ایس پی پلس درجے کے خاتمے کا کوئی فوری خطرہ نہیں۔