آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے قبل وزیر اعظم نے پارلیمنٹ،سیاستدانوں اور تمام طبقہ فکر کے افراد کو اعتماد میں لیا۔

حکومت،سیکورٹی فورسز مربوط کوششوں سے ملک میں امن بحال ہوا
29 جون 2016 (20:30)
0

حکومت سیکورٹی فورسز اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کی اجتماعی کوششوں کی وجہ سے دہشت گردوں کو شکست دے دی گئی ہے اور ملک میں امن بحال کردیاگیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ عوام قبائلی لوگوں، سیکورٹی فورسزاورپولٹیکل انتظامیہ کے حکام کی قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے ۔
آپریشن ضرب عضب شروع کرنے سے پہلے وزیراعظم محمد نوازشریف نے پارلیمنٹ ، سیاستدانوں ، تاجروں اور کاروباری افراد کو اس سلسلے میں اعتماد میں لیا۔
ذرائع نے کہاکہ ملک میں پائیدار امن کے قیام کویقینی بنانے کیلئے اب دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی گرفتاری پرتوجہ دی جارہی ہے ۔