عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ پاکستان کے لئے شاندار کامیابی ہوگی۔

بیمہ صحت پروگرام کیلئے عالمی ادارہ صحت کی تعاون کی پیشکش
29 جون 2016 (20:22)
0

صحت کے عالمی ادارے نے پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

یہ بات عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ ڈاکٹر اعلیٰ ایلوان نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تاررڑ سے باتیں کرتے ہوئے بتائی۔
عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ پاکستان کے لئے شاندار کامیابی ہوگی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کے صحت کے بیمہ پروگرام میں پیشرفت کے بارے میں بتایا۔ عالمی ادارہ صحت کے علاقائی سربراہ نے پروگرام کو سراہتے ہوئے صحت کے بیمہ پروگرام کیلئے تمام ممکن تعاون کی پیشکش کی۔