File Photo

اسلامی ممالک دہشتگردی کے ناسور کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہوجائیں:صدر
29 جون 2016 (17:37)
0

صدرممنون حسین نے اسلامی ملکوں پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہوجائیں۔

ایک بیان میں انہوں نے ترکی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی جس میں کم سے کم اکتالیس افراد جاں بحق اور دوسو تیس سے زائد زخمی ہوئے۔
دلخراش واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔