File Photo

 کراچی میں صفائی یقینی بنانے کیلئے44 کروڑ50لاکھ روپے جاری کردئیے گئے
29 جون 2016 (17:31)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں جس کیلئے چوالیس کروڑ پچاس لاکھ روپے جاری کردئیے گئے ہیں ۔

بدھ کے روز کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ نالوں کی صفائی کی خودنگرانی کریں ۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ شہر کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی یقینی بنائیں ۔