File Photo

کراچی:وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
29 جون 2016 (17:25)
0

کراچی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق شہر میں بارش کے باعث چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔
بارش سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں بجلی بند ہے نشیبی علاقے زیرآب ہیں اورپانی نکالنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران جاری رہے گا ۔
انہوں نے کہاکہ کراچی میں موسم برسات کے دوران اچھی بارشوں کا امکان ہے جو اگست تک جاری رہیں گی ۔