File Photo

نعیم احمد خان کا زیر حراست تمام کشمیریوں کو عیدالفطر سے قبل رہا کرنے کا مطالبہ
29 جون 2016 (15:25)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حر یت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمد خان نے غیر قانونی زیر حراست تمام کشمیریوں کو عیدالفطر سے قبل رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سری نگر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کشمیریوں کو جو اپنے مخصوص سیاسی نظریات کی وجہ سے مختلف جیلوں میں بند ہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں  نے واضح کیا کہ بھارت نے کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے گرفتاریوں سمیت ہر حربہ استعمال کرنے کی کوشش کی ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہاہے۔
انہوں  نے تہاڑ اور ر اجستھان جیسی بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کشمیریوں کو کشمیر کی جیلوں میں منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔