File Photo

تنزانیہ میں ہیلیم گیس کے بڑے ذخائر دریافت
29 جون 2016 (15:10)
0

سائنسدانوں نے تنزانیہ میں ہیلیم گیس کے بڑے ذخائر دریافت کئے ہیں۔

ہیلیم گیس ہسپتالوں میں ایم آر آئی سکینرز سمیت خلائی جہازوں ٹیلی سکوپ اور تابکاری جانچنے کے آلات میں استعمال کی جاتی ہے۔
محققین کو زیر زمین تنزانیہ کے مشرقی افریقی گائوں میں بڑی مقدار میں ہیلیم گیس ملی ہے جس کے لئے زیر زمین تلاش کا نیا طریقہ کار استعمال کیاگیا ہے۔
Durham اورآکسفورڈ یونیورسٹیوں کے ماہرین ارضیات نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ہیلیم گیس کی کمی کے تناظر میں نئی دریافت ایک تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگی۔