File Photo

یورپی یونین بلوچستان کی ترقی کیلئے 4 کروڑ68 لاکھ یورو فراہم کرے گی
29 جون 2016 (15:05)
0

یورپی یونین بلوچستان کے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے پاکستان کو چار کروڑ اڑسٹھ لاکھ یورو فراہم کرے گی۔

اس سلسلے میں بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے یورپی یونین کے نمائندے نے کہا کہ یورپی یونین کو پاکستان کو ترقی کیلئے امداد جاری رکھے گی۔
ایک اور معاہدے میں جرمنی نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ساٹھ لاکھ یورو دینے کا وعدہ کیا ہے۔