File Photo

استنبول ہوائی اڈے پر دہشتگردی کا واقعہ،پی آئی اے کی ترک ائر لائن کو تعاون کی پیشکش
29 جون 2016 (14:51)
0

پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن نے استنبول کے ہوائی اڈے پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد پروازوں کی دوسرے ہوائی اڈوں پر منتقلی کے باعث متاثر ہونے والے مسافروں کو سفری سہولت کی فراہمی کیلئے ترک ائر لائن کو مکمل تعاون کی پیشکش کی ہے۔

یہ بات پی آئی اے کے ترجمان نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک بیان میں کہی۔