داخلہ امور کے وزیر مملکت نے کہاہے کہ کراچی کے ڈیٹا بیس کی نادرا کے ذریعے جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جرائم کی روک تھام کیلئے مختلف شہروں میں سیف سٹی جیسے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
29 جون 2016 (14:24)
0

داخلہ امور کے وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے جرائم کی روک تھام کیلئے سیف سٹی جیسے منصوبے ملک کے دوسرے شہروں میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے ڈیٹا بیس کی نادرا کے ذریعے جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے National Alien Registration Authority کو نادرا کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔