یہ مشقیں شمالی کوریا کی طرف سے بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے جواب میں کی گئیں۔

جنوبی کوریا ، جاپان اور امریکہ کی مشترکہ دفاعی میزائل مشقیں
29 جون 2016 (13:25)
0

جنوبی کوریا ، جاپان اور امریکہ نے ہوائی کے ساحل پر تین ملکی دفاعی میزائل مشقیں کی ہیں ۔یہ مشقیں شمالی کوریا کی طرف سے بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے جواب میں کی گئیں۔
تین ملکی مشقوں میں بیلسٹک میزائلوں کو ہدف بنانے کا آپریشن بھی شامل تھا تاکہ امریکہ اور اس کے دو اہم ایشیائی اتحادی ملکوں کی طرف سے میزائل شکن نظام ایجز کو جانچا جاسکے۔