سرکاری حکام کے مطابق یہ اقدام تھائی لینڈ کی فوجی حکومت کے ساتھ خوشگوار تعلقا ت قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

امریکہ کا تھائی لینڈ کو بدترین انسانی اسمگلروں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ
29 جون 2016 (13:21)
0

امریکہ نے تھائی لینڈ کو بدترین انسانی اسمگلروں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری حکام کے مطابق یہ اقدام تھائی لینڈ کی فوجی حکومت کے ساتھ خوشگوار تعلقا ت قائم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔
امریکہ اور تھائی لینڈ کے درمیان تعلقات تھائی لینڈ کی فوج کے2014 میں حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد خراب ہوگئے تھے۔