اگلے بارہ گھنٹے کے دوران جنوب مشرقی بلوچستان' زیریں سندھ اور فاٹا میں اکثر مقامات پر شدید آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔

ملک کےمختلف حصوں میں بارش کا امکان
29 جون 2016 (13:20)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران جنوب مشرقی بلوچستان' زیریں سندھ اور فاٹا میں اکثر مقامات پر شدید آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تاہم گوجرانوالہ' لاہور' بہاولپور' ملتان' ڈیرہ غازی خان ڈویژنوں' بالائی سندھ' شمالی بلوچستان' مالاکنڈ' ہزارہ ' ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژنوں' گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور پشاور انتیس
کراچی اٹھائیس
کوئٹہ اور مظفر آباد تئیس اور
گلگت اور مری چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ