سرسبز پاکستان پروگرام کا آغاز اس سال جولائی میں مون سون کی شجرکاری مہم کے ساتھ باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ساڑھے 10کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ
29 جون 2016 (13:24)
0

وفاقی حکومت نے سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت دس ارب روپے کی لاگت سے پانچ سال کے دوران ملک بھر میں ساڑھے دس کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پروگرام کا آغاز اس سال جولائی میں مون سون کی شجرکاری مہم کے ساتھ باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔
سر سبز پاکستان پروگرام وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک میں جنگلات اور جنگلی حیات کے وسائل کی بحالی ہے۔
تمام وفاقی اور صوبائی ادارے 'سول سوسائٹی کی تنظیمیں' تجارتی ادارے اور بین الاقوامی ترقی کے شراکت داراس پروگرام پر عملدرآمد کی کوششوں میں حصہ لیں گے۔