پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری کی طرف سے دنیا کے کمزور اور غیر محفوظ افراد کی امداد رحم دلی اور بھائی چارے کے جذبے کی بنیاد پر کی جائے گی۔

اقوام متحدہ دنیا بھر میں بے گھر افرا د کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے اجتماعی اقدامات کرے:پاکستان
29 جون 2016 (13:09)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں بے گھر افرا د کی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے اجتماعی اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادار ے میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری کی طرف سے دنیا کے کمزور اور غیر محفوظ افراد کی امداد رحم دلی اور بھائی چارے کے جذبے کی بنیاد پر کی جائے گی۔
ملیحہ لودھی نے عالمی برادری پر اس بات کیلئے بھی زوردیا کہ وہ افغان پناہ گزینوں کے مسئلے کو ترجیح دے اوران کی باوقار اور پائیدار بنیادوں پر واپسی او ر آبادکاری کیلئے پاکستان اور افغانستان سے تعاون کرے۔
انہوںنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کی فراخ دلی اور دنیا میں سب سے زیادہ طویل عرصے تک پناہ گزینوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے حوالے سے اس کے کردار کا بھرپور اعتراف کرے ۔
دنیا بھر میںتقریباً تیرہ کروڑ افراد کو امداد کی ضرورت ہے جبکہ ساڑھے چھ کروڑ افراد بے گھر ہیں۔