سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ایک عمارت پر چھاپے کے دوران دہشت گردوںنے رینجرز پر فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔

کراچی ،لیاری میں سندھ رینجرز کے ساتھ مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک
29 جون 2016 (13:04)
0

کراچی کے علاقے لیاری میں سندھ رینجرز کے ساتھ مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ رینجرز نے شہر کے علاقے نواں لین میں ایک عمارت پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوںنے رینجرز پر فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔