نادرا خاندانوں کے سربراہوں کو 8008 نمبر سے ایس ایم ایس کررہا ہے تاکہ ان کے خاندان کے رجسٹرڈ افرادکی تصدیق ہوسکے۔

نادرا کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا عمل جمعہ سے شروع کریگا
29 جون 2016 (09:22)
0

نادرا کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا عمل جمعہ سے باضابطہ طور پر شروع کرے گا۔غیر قانونی طور پر رجسٹریشن کرانے والے خاندانوں کی نشاندہی کے لئے رجسٹرڈ خاندانوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل جاری ہے۔
نادرا خاندانوں کے سربراہوں کو 8008 نمبر سے ایس ایم ایس کررہا ہے تاکہ ان کے خاندان کے رجسٹرڈ افرادکی تصدیق ہوسکے۔شہری8008 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر بھی اپنے خاندان کی تصدیق کرسکتے ہیں۔