اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد سے متعلق رابطہ کار سٹیفن اوبرائن نے کہاہے کہ عدم تحفظ اور امدادی کارکنوں کو ان علاقوں تک رسائی ممکن نہ ہونے کے باعث ان افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

شام میں50 لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت
29 جون 2016 (09:12)
0

شام میں دشوار گزار علاقوں میں رہنے والے پچاس لاکھ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد سے متعلق رابطہ کار سٹیفن اوبرائن نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ عدم تحفظ اور امدادی کارکنوں کو ان علاقوں تک رسائی ممکن نہ ہونے کے باعث ان افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اگلے ماہ پینتیس محصور اور دشوار گزار علاقوں میں بارہ لاکھ افراد تک رسائی کی اپیل کی ہے۔