وزیراعظم نے صوبائی حکومت پرزور دیا کہ صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے کی حالیہ لہر سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ کے ساتھ مشاورت سے ایک موثر حکمت عملی وضع کی جائے۔

صدر اور وزیراعظم کی پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت
29 جون 2016 (10:02)
0

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے اُن پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے جنہیں کوئٹہ میں نشانہ بنایا گیا۔مکہ مکرمہ سے ایک تعزیتی پیغام میں صدر نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومت پرزور دیا کہ صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے کی حالیہ لہر سے نمٹنے کیلئے وزارت داخلہ کے ساتھ مشاورت سے ایک موثر حکمت عملی وضع کی جائے۔
انہوں نے قیمتی جانوں کے نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کیلئے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔