پاکستان نے پولیو کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنے کا عزم کررکھا ہے:سینیٹر عائشہ رضا
29 جون 2016 (10:03)
0

انسداد پولیو کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنے کا عزم کررکھا ہے۔وہ فنی مشاورتی گروپ کوبریفنگ دے رہی تھیں جس نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ عائشہ رضا فاروق نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے فنی' مالیاتی اور سیاسی تعاون کیلئے تمام شراکت دار اداروں کاشکریہ ادا کیا۔
پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے مائیکل تھرین نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پولیو وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے فنی' آپریشنل' سیاسی اور انتظامی سطحوں پر مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے بچوں کے عالمی ہنگامی فنڈ کی نمائندہ انجیلا کیرنے نے کہا کہ ادارے نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کا پختہ عزم کررکھاہے۔