مشیرخارجہ نے کہاہے کہ حقیقت میں بھارت مذاکرات سے فرار حاصل کررہا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ مذاکراتی میز پر اسے مسئلہ کشمیراور دوسرے امور پر بات چیت کرنا پڑے گی۔

پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے گریز نہیں کررہا:سرتاج عزیز
29 جون 2016 (10:07)
0

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات سے گریز نہیں کررہا اور اس سلسلے میں بھارتی وزیراعظم کی منطق حقیقت پر مبنی نہیں۔بھارتی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراصل بھارت مذاکرات سے فرار حاصل کررہا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ مذاکراتی میز پر اسے مسئلہ کشمیراور دوسرے امور پر بات چیت کرنا پڑے گی۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کا جامع طریق کار ہے جو عوام کے عوام سے روابط' ویزے اور ماہی گیروں کے معاملات' تجارتی اور اقتصادی تعاون' کشمیر' سیاچن اور سرکریک جیسے مسائل پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج سیاچن میں ایک فریق ہے اور پچھلی مرتبہ جب دونوںحکومتوں کے درمیان معاہدہ طے پایا تو بھارتی فوج نے اسے مسترد کردیاتھا۔