دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان سوگوار خاندانوں اور ترک بھائیوں اور حکومت سے اس افسوسناک واقعے پر تعزیت کرتا ہے۔

پاکستان کی ترکی کے اتاترک ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت
29 جون 2016 (10:11)
0

پاکستان نے استنبول میں اتاترک ائیرپورٹ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سوگوار خاندانوں اور ترک بھائیوں اور حکومت سے اس افسوسناک واقعے پر تعزیت کرتا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔