سیلاب سے چھیاسی افراد جاں بحق اور 56 زخمی ہوئے۔

ملک بھر میں بارشوں ،سیلاب سے5لاکھ17ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے:این ڈی ایم اے
29 جولائی 2015 (22:28)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کی طرف سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پنجاب ' سندھ اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 5 لاکھ17 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
سیلاب سے چھیاسی افراد جاں بحق اور 56 زخمی ہوئے۔
مجموعی طور پر 801 دیہات متاثرہوئے اور دو ہزار58 مکانوں کو نقصان پہنچا۔
سیلاب زدگان کیلئے 214 امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں 23 ہزار سے زائد افراد کو رکھا گیا ہے۔