اس مقصد کیلئے سجاول کے مقام پر ریلیف آپریشن کا ہیڈ کوارٹرز قائم کیا ہے۔

پاک بحریہ کی ٹیموں نے ضلع سکھرسے372افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا
29 جولائی 2015 (22:18)
0

پاک بحریہ کی ٹیموں نے ضلع سکھر کے مختلف علاقوں سے خواتین اور بچوں سمیت تین سوبہتر افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیا ہے۔
پاک بحریہ نے کراچی میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے اس مقصد کیلئے سجاول کے مقام پر ریلیف آپریشن کا ہیڈ کوارٹرز قائم کیا ہے۔
بحریہ کے غوطہ خور اور امدادی ٹیمیں جنہیںZULU بوٹس' سیلابی پانی نکالنے والے پمپ ' جان بچانے والی ادویات اور لائف جیکٹس کی مدد حاصل ہے ' کنگری ' گھوٹکی ' خیرپور ' سکھر ' بدین اور JATI میں کام کر رہی ہیں۔
ہنگامی امدادی ٹیموں کو لاہور'ORMARA ' مکران ' پسنی ' گوادر ' جیوا نی ' تربت ' شاہ بندر' سجاول اور گھوٹکی میں بھی کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتہائی چوکس کر دیاگیا ہے۔
سندھ ' بلوچستان اور پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے اداروںاور مقامی انتظامیہ کے درمیان رابطہ قائم کیا گیا ہے' طبی ٹیمیں مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی فوری کارروائی کیلئے سیلاب کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔