مقصد وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومت کو باضابطہ اور منظم بنانا ہے

قومی اسمبلی نے اسلام آباد بلدیاتی بل کی منظوری دیدی
29 جولائی 2015 (18:43)
0

قومی اسمبلی نے بدھ کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی بل2015 کی منظوری دی جس کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومت کو باضابطہ اور منظم بنانا ہے۔
یہ بل امور داخلہ کے وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمن نے پیش کیا۔
سینٹ پہلے ہی ترامیم کے ساتھ یہ بل منظور کرچکا ہے۔
یہ بل دیگر امور کے علاوہ اسلام آباد میں پارٹی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا احاطہ کرتا ہے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حکومت نے سینٹ میں حزب اختلاف کی طرف سے تجویز کردہ تمام ترامیم تسلیم کرلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں پہلی مرتبہ بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔