پرویزرشید نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گی۔

 وزیراعظم کا ایم کیو ایم،جے یو آئی پر قرارداد واپسی کیلئے زور
29 جولائی 2015 (19:13)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے ایم کیو ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے بارے میں قراردادیں واپس لے لیں۔
انہوں نے اسلام آبادمیں پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ قومی اسمبلی میں اپنی قراردادوں پر ووٹنگ کے لئے اصرار نہ کریں۔
اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ پارٹی سطح پر مشاورت کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایم کیوایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت کو قومی اسمبلی سے قراردادیں واپس لینے پر آمادہ کرنے کے لئے چار رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔
ٹیم میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار\\\' سعد رفیق اور پرویز رشید اور وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی شامل ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس حوالے سے مشاورت آج سے شروع ہوگی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کا معاملہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر حل کیا جائے گا۔