فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چترال میں سیلاب میں پھنسے903 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 59 ٹن راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوج کی امدادی کارروائیاں بھرپور اندازمیں جاری
29 جولائی 2015 (19:51)
0

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چترال میں سیلاب میں پھنسے903 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 59 ٹن راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے۔
چترال اسکائوٹ ہسپتال میں ایک طبی امداد ی کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں اب تک ایک ہزار ایک سو اٹھہتر افراد کا علاج کیا گیا ہے۔
پاک فوج نے چترال کو گلگت سے ملانے والی شاہراہ سمیت ریش ' بونی ' گرات اور بروڈ کی رابطہ سڑکیں بھی کھول دی ہیں ' Ror-CHitral روڈ بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔
لیہ ' ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے اضلاع میں بھی امدادی کارروائی جاری ہے۔
لیہ اور ملحقہ علاقوں سے ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ان اضلاع میں قائم طبی امداد کے کیمپوں میں دو ہزار تہتر افراد کا علاج کیا گیا ہے۔