وزیراطلاعات نے سوشل میڈیا پر سینئر ججوں کیخلاف تحریک انصاف کی طرف سے شروع کیے گئے مذموم پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی۔

تحریک انصاف اعلیٰ عدلیہ کیخلاف مہم بند کرے:پرویز رشید
29 جولائی 2015 (19:07)
0

وزیر اطلاعات پرویزرشید نے تحریک انصاف سے کہا ہے کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم بند کرے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا پر سینئر ججوں کے خلاف تحریک انصاف کی طرف سے شروع کیے گئے مذموم پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو ماضی میں عدلیہ کے خلاف اپنے الفا ظ واپس لینے پڑے تھے مگر اس نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنے حق میں فیصلہ آنے پر عدلیہ کی تعریف کرنا اور اپنے خلاف فیصلہ آنے پر اس کو برا بھلا کہنے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے۔