عدالتی کمیشن کی رپورٹ پر غور کیا جا رہاہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس
29 جولائی 2015 (12:00)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت تمام پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہورہاہے۔اجلاس میں عدالتی کمیشن کی رپورٹ پر غور کیا جا رہاہے اور رپورٹ پر مختلف رہنمائوں کی آراء کے مطابق متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔


اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی طرف سے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی خلاف پیش کی گئی قرارادادوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔