آبادی تناسب تبدیلی کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائیگا:سید علی گیلانی
29 جولائی 2015 (22:20)
0

مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنماسید علی گیلانی کی زیر صدارت سرینگر میں ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ جموں میں 1947 ء کی مسلمانوں کی نسل کشی کی تاریخ کو دوہرانے کی سازش کی جارہی ہے۔
مقررین نے کہا کہ خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جموں کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کریں۔
ادھر آج اسلام آباد میں بزرگ رہنما کی سرپرستی میں قائم فورم کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیراہتمام ایک سیمینار میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں واضح کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری جدوجہد کا مقصد کشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت کا حصول ہے