مسئلہ کشمیر کوبلا تاخیر حل کیاجائے:شبیر شاہ
29 جولائی 2015 (14:15)
0

مقبوضہ کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے بلا تاخیر مسئلہ کشمیر کے حل کے اپنے مطالبے کو دہرایا ہے۔سرینگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کی کامیابی ، ترقی اور خوشحالی کا راز مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔


ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین نے کلگام کے علاقے ریڈوانی میں حکام کی جانب سے ظلم وتشدد کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غیر انسانی اور انتہائی قابل مذمت فعل قرار دیا۔
ادھر بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم آج اپنے حیدر پورہ کے دفتر میں ''جموں وکشمیر واحد جغرافیائی علاقہ'' کے عنوان سے ایک سیمینار کااہتمام کررہا ہے۔