سراج الحق کی قومی مفادات کے تحفظ، جمہوریت اور اسلامی نظام کے فرو غ میں تعاون کی یقین دہانی۔

قومی معاملات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے وقت کی ضرورت:نثار
29 جولائی 2015 (22:37)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ اہم قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے وقت کی ضرورت ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جماعت اسلامی کا کردار اہم ہے۔
جماعت کے امیر نے کہا کہ ان کی جماعت قومی مفادات کے تحفظ اور ملک میں جمہوریت اور اسلامی نظام کے فرو غ میں پیش پیش ہوگی۔